8کروڑ مزدور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں،نیشنل لیبرفیڈریشن

30 اپریل ، 2023

لاہور ( نیوزرپورٹر )صدر نیشنل لبیر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی اور نائب صدر نیشنل لبیر فیڈریشن و چیئرمین ریلوے پریم یونین ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان میں 8 کروڑ مزدور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔حکمران اور سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان مزدوروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کررہے ہیں ۔ ملکی تاریخ میں آج سب سے زیادہ مزدور طبقہ دو وقت روٹی کیلئے ترس رہا ہے ۔ قاتل مہنگائی نے مزدور کو زندہ رہنے کیلئے خون کے آنسوں پینے پر مجبور کردیا ہے ۔ پاکستان میں 27 فیصد مزدور زراعت، 30 فیصد ہوٹلوں اور دیگر تجارتی و کاروباری شعبے، 14 فیصد پیداوارʼ 8 فیصد تعمیرات اور 6 فیصد ٹرانسپورٹ دیگر شعبوں سے وابستہ ہے ۔نجی سیکٹر زلیبر قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ۔ حکومت صنعت کاروں کے سامنے بھیگی بلی بن چکی ہے ۔عالمی یو م مزدور ، مزدوروں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی علامت ہے ۔