صوبائی وزیر صنعت وتجارت سے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

30 اپریل ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے وفد کی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت چئیرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد مہر شکیل احمد کررہے تھے، ملاقات میں کٹلری انڈسٹری کو درپیش مسائل اور کٹلری مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے امور کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کٹلری مصنوعات کی سالانہ ڈیمانڈ 80ارب ڈالر کی ہے۔