تمام اضلاع میں سرکٹ ہاوسز کوبزنس ماڈل پرلائیں،کمشنر

30 اپریل ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اضلاع میں موجود سرکٹ ہاوسز کو بزنس ماڈل پر لائیں۔ بہت پوٹینشیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں شہریوں اور سائلین کیلئے مناسب بیٹھنے، واش رومز، پینے کے پانی و دیگر تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکوری پر کوئی کمپرومائز نہیں، اے سیز کی کارکردگی کا پیمانہ ہے۔ دن رات محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی فراہمی اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں ڈی سیز شوگر ملز کیساتھ رابطہ میں رہیں۔