لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام پارٹی آفس جیل روڈ میں ماسٹر پولنگ ایجنٹ ٹرینرز کا ٹریننگ سیشن ہوا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر عاطف الدین خان نےماسٹر ٹرینرز کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ڈے پر پولنگ ایجنٹس کا رول بڑی اہمیت کا حامل ہے۔پی ٹی آئی کے انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کسی بھی قسم کی دھاندلی کو روکنے کے اپنا کردار ادا کریں گے ،مزید برآںڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پرپولیس کے حملے توڑپھوڑ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں امپورٹڈ مکار حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہی ۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںمیاں محمود الرشید رانا محمد تنویر حافظ فرحت عباس شیخ امتیاز محمود زبیر نیازی ڈاکٹر سیمی بخاری ملک وقار علی امتیاز وڑائچ احمر بھٹی ندیم بارا ملک منصب عوان کہا ہے پرویز الہی کے گھر پر رات کے اندھیرے حملہ امپورٹڈ حکومت کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سنٹرل لاہور میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے چوبرجی...
لاہور آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے-41 ویلی ٹو میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید عوامی پذیرائی حاصل ہوئی...
لاہورصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے دورۂ آسٹریلیا کے دوران سڈنی میں...
لاہورڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سگیاں پل اور مضافات میں آپریشن کرتے...
لاہورموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتے ہوئے سیلابی خطرات سے نمٹنے، ریسکیو رضاکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد کار...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز نے تحصیل راوی کے علاقے بند روڈ شاہدرہ ٹاؤن کا دورہ کیا اور...
لاہورمحکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے کرپشن، مالی بے ضابطگیوں اور مزارات کے نذرانوں و گلا کی رقم میں مبینہ...
لاہوراسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک بھر میں ’’محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلوں‘‘ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان...