لاہور(کرائم رپورٹر ) گجر پورہ میں ڈاکو وں نے کارسوارجاوید کو لوٹنے کی کوشش کی ناکامی پر دو فائر کر کے زخمی کر دیا ، مسلم ٹاؤن میں ڈاکووں نے کار سوار جمیل اوراس کی بیوی سے 25لاکھ کے زیورات اور نقدی چھین لی ۔ نواب ٹاؤن میں زاہد کی دکان سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے ، ہیئر میں عمر کی پراپرٹی ڈیلر کی دکان سے 60ہزار روپے چھین لیے، ڈیفنس سی میں چور تالے توڑ کر احسان علی کے گھر سے ایک کروڑ 29لاکھ اور50ہزار کے طلائی زیورات، نقدی ، کلاشنکوف اور پسٹل لے گئے ، جوہر ٹاؤن میں چور تالے توڑ کرمعصوم رضا کے گھر کے 42لاکھ 25ہزارمالیت کے ی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے گئے ارڈن ٹاون سے ڈاکو اشفاق و فیملی سے 4 لاکھ و زیورات، سمن آباد سے اصر سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، گلشن راوی سے اکرم سے 3 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، گلشن اقبال سے شکیل سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، لاری اڈا سے ڈاکو اختر و فیملی سے 3 لاکھ و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، گرین ٹاؤن سے اسامہ گلریز اور نشتر کالونی سے یاسر مسیح کی کاریں چور ی ہوگئیں۔ ،شاہدرہ سے محمد یوسف، ہیئر سے قیصرملوک، چوہنگ سے ہیرا مسیح اور رائیونڈ سے عبدالرزاق سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لیں،گلبرگ، گارڈن ٹاون، شادمان سے کاریں اور لٹن روڈ، نولکھا، اسلامپورہ، شاہدرہ، جنوبی چھاونی، ماڈل ٹاون، ڈیفنس، لاری اڈا،مصطفی ٹاون، ہنجروال، لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور منصورہ آڈیٹوریم میں "معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار" کے عنوان سے منعقدہ عظیم الشان اساتذہ کنونشن...
لاہوردی یونیورسٹی آف لاہور کادو روزہ 17واں کانووکیشن گزشتہ روزمین کیمپس ڈیفنس روڈ میں منعقد ہواجس میں ریکٹر...
لاہورپرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ بچوں میں تپِ دق ...
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف پروفیشنل ایڈوانسمنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف ہاسپیٹیلٹی...
لاہورالغازی ٹریکٹرز نے حال ہی میں منعقد ہونے والی تین روزہ 19ویں انٹرنیشنل ایگری ایشیا ایگزیبیشن اینڈ...
لاہور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے 60 سے 70 فیصد ڈاکٹرز بہتر...
لاہور روحانی و اصلاحی شخصیت حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے جامع مسجد شاہ جمال لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
لاہور چیئر مین ہمدرد فائونڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار شہر یا ر اصغر مرزا کو...