ترقی پانے والے 127 انسپکٹرز کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں تباد لے

30 اپریل ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں ترقی پانے والے 127 انسپکٹرز کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔لاہور پولیس کے 9انسپکٹرز کو آپریشن ونگ سے سی سی پی او آفس، بہاولپور ریجن کے 3 انسپکٹرز کو آر پی او آفس بہاولپور بھجوا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مختلف اضلاع میں تعینات چار انسپکٹرز کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر بھجوا دیا گیا۔فیصل آباد ریجن کے مختلف اضلاع میں تعینات 57 انسپکٹرز کو آر پی او آفس فیصل آباد ، ڈی جی خان ریجن میں تعینات 8 انسپکٹرز کو آر پی او آفس ڈی جی خان ، راولپنڈی ریجن کے ایک انسپکٹر کو آر پی او آفس راولپنڈی، ساہیوال ریجن میں تعینات 19انسپکٹرز کو آر پی او آفس ساہیوال، گوجرانوالہ ریجن میں تعینات 16انسپکٹرز کو آر پی او آفس گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن کے 10انسپکٹرز کو آر پی او آفس شیخوپورہ بھجوا دیا گیا۔