لاہور (نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب محمد علی نے کہا ہے کہ ایکسائز دفاتر سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ میری اولیں ترجیح ہے جس کے لیے پہلے دن سے صوبہ بھر میں دفاتر کے اچانک دورے کر رہا ہوں۔ محکمہ ایکسائز کے فرید کوٹ آفس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ایکسائز دفاتر کے اندر اور باہر مجھے کوئی ایجنٹ نظر نہ آئے۔ ڈی جی نے پراپرٹی ٹیکس اور موٹر وہیکل برانچ کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے یہ بھی تاکید کی کہ پراپرٹی ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر وغیرہ کے زیر التواء کیس جلد نمٹائے جائیں۔ لہٰذا اگر کوئی شکائت درست پائی گئی تو متعلقہ ای ٹی او اور انسپکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی جی نے کہاکہ زیر التوا سمارٹ کارڈز کا بیک لاگ جلد ختم کیاجائے اور شہریوں کو محکمانہ خدمات کی فراہمی ہر ممکن آسان بنائی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی سیلف اسسمنٹ کا نظام جلد متعارف کرا رہے ہیں جس سے انسپکٹرز کی بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہوگا۔
لاہورلاہور کے علاقے نولکھا پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی...
مانگا منڈی گزشتہ روز قتل ہونے والے 14 سالہ ثاقب کو اس کے دوست عبد الرحمن نے معمولی تلخ کلامی پر اسی کے ازار بند...
لاہور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں اور غیر قانونی علاج معالجہ کے خلاف جاری مہم کے تحت گزشتہ چار ہفتوں کے...
لا ہو ر مصری شاہ پولیس نے کارروائی کر کے ملزم ارشد کو گرفتار کیا ملزم پتنگوں کی ترسیل کے دوران رکشہ اور کاٹن کے...
لاہورلاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے کوٹ لکھپت میں پولیس اہلکاروں اور خواجہ سراؤں کے خلاف شہری کو مبینہ...
لاہور ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1301ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں...
لاہور نصیر آباد میں ایک موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ناکے پر تعینات...
لاہورلاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی...