محکمہ ایکسائز کاناکہ ،غیررجسٹرڈ گاڑیوں کوتالے لگادئیے

30 اپریل ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹائرز کو تالے لگا کر لاک کر دیا گیا ،ڈائریکڑ موٹرز محمد آصف کی زیر نگرانی ڈی پی او محمد شرجیل، عمران اشتیاق اور دیگر نے لبرٹی چوک پر ناکہ لگایا اور نادہندہ گاڑیوں کے ٹائرز کو لاک لگائے، ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو شکنجہ لگا کر متعلقہ جگہ پر لاک کیا گیا اور موقع پر رقم وصول کی گئی۔