روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

30 اپریل ، 2023

لاہور(کلچرل ونگ)  روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے یونیک سکول ویسٹ ووڈ کیمپس کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔ اس مو قع پر وائس چیئرمین عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان اور ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری بھی ہمراہ تھے۔دیگر مہمانان گرامی میں پروفیسرچوہدری محمد انور پروجیکٹ ڈائریکٹر یونیک سکول ویسٹ ووڈ کالونی کیمپس ،پروفیسر طارق محمود پروجیکٹ ڈائریکٹر،میڈم صائمہ عمیر پرنسپل یونیک سکول ویسٹ ووڈ کیمپس ،پروفیسر محمد سعید افضل پرنسپل بوائز کیمپس ،پروفیسر حماد حسن اور پروفیسر ریاض الحق سمیت دیگر اساتذہ کرام ،والدین،طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔تقریب کے انعقادکا مقصدیونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزویسٹ ووڈکیمپس کے ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تعلیم کے بغیرمہذب اور پر امن سماج کے قیام کا تصور ممکن نہیں۔ عفیف اشرف صدیقی نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد انسانوں میں شعوراُجاگر کرنا ہے پروفیسر امجد علی خان نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ تربیت کے بغیرتعلیم کا تصور ادھورا ہے ۔کے لیے بہترین انسان کی تربیت بھی شامل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری نے کہا کہ یونیک گروپ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے جس کی بڑی وجہ طلبا کی نصابی ضروریات کے علاوہ ہم نصابی سر گرمیوں پر بھر پور توجہ مرکوز کرنا ہے۔اسی سے طلبا میں اچھے گریڈز حاصل کر نے کے علاو ہ شخصیت سازی میں مدد ملتی ہے اور یہ عمل مستقبل میں اچھے پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ اچھے شہری اور انسان پید ا کر نے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر زیونیک ویسٹ ووڈ کیمپس چوہدری محمد انور، طارق محمود، بشیر احمد چیمہ اور رائے محمد قیصر رضا نے کہا کہ یونیک گروپ میں قومی تقاضوں کے مطابق تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہے پروفیسر ریاض الحق کے علاوہ یونیک ویسٹ ووڈ کی پرنسپل پروفیسر صائمہ عمیر، کلاس انچارجز، کلاس ٹیچرز، طلبا اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یونیک ویسٹ ووڈگرلز کیمپس سے جماعت دوئم سے ہشتم تک اول پوزیشن حاصل کر نے والوں میں زمل یسین، فاطمہ ذیشان، رقیہ شفیق، روشنی مقصود، مصفرہ طاہر، رفیدہ طاہر اور آمنہ حمیر شامل ہیں۔یونیک ویسٹ ووڈبوائزکیمپس سے جماعت دوئم سے ہشتم تک اول پوزیشن حاصل کر نے والوں میں احنف بن عمر، عبداللہ زاہد، زیان بشیر، حسن نذر بٹ، شہیر وسیم، محمد قاسم، عبدالرحمن اور احمد امتیاز شامل ہیں۔ یونیک ویسٹ ووڈگرلز کیمپس سے جماعت دوئم سے ہشتم تک دوئم پوزیشن حاصل کر نے والوںمیں حمنہ طیب، بتول ثانی، زہرا فیض، عشال عرفان، نور رحمن، خنثہ عمار، سیدہ امان عمران اور سارہ عزیر شامل ہیں۔ یونیک ویسٹ ووڈبوائز کیمپس سے جماعت دوئم سے ہشتم تک دوئم پوزیشن حاصل کر نے والوں میںطاہر عباس، رافع کاشف روحان علی، محمد عمیر، علی حسن لاشاری،عبدالرحمن احمد، حمزہ شفیق اور عثمان بابر شامل ہیں۔ یونیک ویسٹ ووڈگرلز کیمپس سے جماعت دوئم سے ہشتم تک سوئم پوزیشن حاصل کر نے والوں میںمریم طاہر، اریشہ رحمن، نور فاطمہ یاسر، عروج فاطمہ، عفاف عدنان، عیشا ذیشان اور تہنیت عمران شامل ہیں۔یونیک ویسٹ ووڈبوائز کیمپس سے جماعت دوئم سے ہشتم تک سوئم پوزیشن حاصل کر نے والوںمیں حسین نذر بٹ، حمزہ وقاض، فیضان بھٹی، محمد علی یاسر، محمد اشعر، محمد بن نعمان، سید شایان احمد بخاری اوربشر نعمان شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔پروگرام کا اہتمام سلیم کامران گروپ انچارج جنگ کلچرل ونگ نے کیا جبکہ ایونٹ کوآرڈینیٹر محمد ذیشان تھے۔