جدید ویوو Y73 پاکستان میں متعارف

30 اپریل ، 2023

لاہور(پ ر( ویوو کی جانب سے نیا سمارٹ فونY73 پاکستان میں متعارف کروادیا گیا ہے جس میں استعمال کے لیے بہترین اور طاقتور فیچرز موجود ہیں۔ بہتر سے بہتر ین کی تلاش میں رہنے والے صارفین کے لیے Y73 دلکشی اور افادیت کا بہترین امتزاج اور ویو و کی مشہور زمانہ Y سریز میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔ اس میں سمارٹ فون صارفین کے روز مرہ استعمال کے تما م فنکشنز کو جدت سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی مصروف زندگی کو آسان تر بنایا جا سکے۔