لاہور(کرائم رپورٹر )سی ٹی ڈی پنجاب نے رواں ماہ کے دوران کارروائی کر کے 20 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا اور لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 82 مشتبہ افراد گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کاآ غاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے اپنے خفیہ آپریشن بڑھا دیئے ہیں ،گیارہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12 مشتبہ افراد کی نشاندہی کرکے پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ واچ لسٹ میں آنے والے مشتبہ افراد کی سرویلنس و ریکارڈ چیکنگ جاری ہے ،رواں ہفتے 299 کومبنگ و سرچ آپریشنز کے گئے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے دیگر اضلاع میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین پکڑے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عرفان اللہ اور الیاس ن شامل ہیں،دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیوٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا،پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دونوں دہشت گرد راجن پور میں کومبنگ آپریشن کے دوران مارے گئے، اس دوران حارث، سیف اور ابرار نامی دہشت گرد بھی پکڑے گئے۔
لاہورشاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں اتائی کے غلط انجکشن لگانے سے شہری جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق شاہدر ہ ٹاؤن...
لاہورشہر میں مختلف حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل رکشہ اور موٹر...
لاہور لوہاری گیٹ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیاپولیس کے مطابق...
لاہورلاہور ہائیکورٹ، مقد مہ درج نہ کرنے پرسابق ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر عبادت نثار کے خلاف دائر توہین عدالت کی...
لاہورسندر کے علاقے میں سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کو پولیس نے...
لاہورلاہور کے علاقے چھٹا پنڈ برکی ہڈیارہ میں زیرِ تعمیر فارم ہاؤس کی لینٹر شٹرنگ گرنے سے10افراد زخمی ہو گئے۔...
لاہورڈی ایچ کیو مناواں ہسپتال میں تین روزہ چیف منسٹر اسپیشل ہیلتھ سکریننگ کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہےرہنما...
لاہورکاہنہ کے علاقے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی...