فسطائی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا نتیجہ اچھانہیں ہوگا،مجلس احرار اسلام

30 اپریل ، 2023

لاہور (خبرنگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرحاجی عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ فسطائی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جن کا لازمی نتیجہ اچھا نہیں ہوسکتا؛ ساہیوال میں حاجی محمد اکرم کے فرزند کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر مجلس احرار اسلام کے ضلعی ناظم مولانا اسامہ عزیر سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک سال سے وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف فیصلہ دفاتر میں بند پڑا ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔