پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، مالیاتی امور پرتبادلہ خیال

30 اپریل ، 2023

لاہور(خبرنگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فنانس کمیٹی کا 53 واں اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اعظم چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے ممبران کو انڈومنٹ فنڈ رپورٹ ، بجٹ کےتخمینہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے اراکین نے اہم مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔