توشہ خانہ کیس ،سماعت بغیر کارروائی کے3مئی تک ملتوی

30 اپریل ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے3مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ۔الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور عمران خان کے معاون وکلاء گوہر علی خان اور خالد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی ،آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے جائیں گے۔