لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ، عمران خان 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

30 اپریل ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آئی) اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیا گیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی آج کی طلبی کیلئے جاری سمن کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے حاضری یقینی بنانے کیلئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ اس سے قبل عدالت میں 10 ملزمان کی حاضری لگا دی گئی ، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل سے متعلق سب انسپکٹر حنیف کو عدالت بلایا جائے۔سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔