ڈرامہ سیریل ”بوجھ“ کا کل سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز

30 اپریل ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) سارے رشتوں میں سب سے مضبوط سہارا ایک باپ کا ہی ہوتا ہے جس کا دیا ہوا مان اور حوصلہ زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی کا ضامن بن جاتا ہے۔ جب باپ کا سایہ سر سے اُٹھ جائے تو زندگی کا امتحان کس طرح بن جاتا ہے ”عذابِ جان“؟۔ ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“کے نئے ڈرامہ سیریل ”بوجھ“ میں اسی موضوع کی عکاسی کی گئی ہے۔ ڈرامے کا آغاز یکم مئی سے ہوگا جسے ناظرین روزانہ رات 7 بجے ”جیو ٹی وی“ پر ملاحظہ کریں گے،اس جاندار کہانی کو عرفان اسلم کی ہدایات میں عکس بند کیا گیا ہے۔ ”خلش“ کے حسین گیت کو ساحر علی بگا نے اپنی آواز اور کمپوزیشن سے اثر انگیز بنا دیا ہے۔ یتیموں کے ساتھ ”بوجھ“ سمجھ کر ناروا معاشرتی رویوں کو بدل کر پروڈیوسرعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیسے بنائیں گے اُمید کی کرن؟۔ یہ سب اس ڈرامے کے ذریعے سامنے لایا جائے گا۔ ڈرامے کے اہم کرداروں میں فہد شیخ، ثنا فخر، فرحان، کاشف محمود، لیلیٰ واسطی، سیمی پاشا، شائستہ جبین، سلیم معراج، بابر خان، فائزہ گیلانی، اریج محی الدین، ساجد شاہ، عاصم محمود، علی رضوی، منزہ وقاص، اریشہ رزی، یاسر اسلم، فضیلہ لاشاری، فلک شہزاد ہاشم رضا خان اور دیگر شامل ہیں۔