پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا افغان باشندہ گرفتار

30 اپریل ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے والے افغان باشندے کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافرامین اللہ کراچی ایئرپورٹ سے پروازٹی جی 342 کے ذریعے فلپائن جانے کی کوشش کررہا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق دوران تلاشی مسافر کے موبائل سے افغانی پاسپورٹ کی تصاویر برآمد کر لی گئیں، ملزم نے غلط بیانی سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا، ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔