لاہور (نیوزرپورٹر)ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کم از کم پنشن 25 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایپوا کی شعبہ خواتین کی صدرافروز روہیلہ کا کہناہےکہ موجودہ 8500 روپے پنشن اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، قانون کی رو سے تین سال میں پنشن بڑھانا لازم ہے، پنشن میں آخری اضافہ جنوری 2020 ءمیں ہوا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم پنشن 25 ہزار روپے کی جائے اور نجی اداروں کے ملازمین کی ای او بی آئی رجسٹریشن کی جائے۔نوشابہ ہاشمی کا کہنا تھاکہ تمام بیمہ داران کوای او بی آئی کارڈ جاری کیاجائے، بورڈ آف ٹرسٹیز میں ای پی ڈبلیو اے کو نمائندگی دی جائے،موجودہ بورڈ کی مدت 2015 میں ختم ہوچکی، نیا بورڈ تشکیل دیاجائے۔شمس دوحہ زبیری کا کہنا تھاکہ ای او بی آئی کا سرمایہ 500 ارب روپے سے زائد ہے، ای او بی آئی باآسانی 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن دے سکتا ہے۔
وزیرآباد،پاکپتنمختلف علاقوں میں 3ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ،3 زخمی ہوگئے۔وزیرآباد...
فیصل آباد، سرا ئے مہاجر فیصل آباد کے تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں یوسف کی اہلیہ عابدہ نے گھریلو معاشی...
پشاورخیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوس پر ہے، جلسے اور...
کوئٹہوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے جوہان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اداروں اور فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کا...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ ہفتے کو لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے لندن...
کراچی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے میڈیا مالکان...
اوکاڑہشوہر سے ناراض ہو کر دم کروانے کے لئے آنے والی عورت کو ”بابا“ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شوہر...