لاہور ( جنرل رپورٹر ،نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ملاقات کی اور ان سے میڈیکل ریسرچ، شعبہ صحت اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ سائنسی علوم کی ترقی اور نت نئی ایجادات کا انحصار تحقیق و جستجو پر ہے،معالجین اور میڈیکل ریسرچ پر کام کر نیوالے ماہرین جدید تحقیق سے آگاہ رہنے کیلئے چوکس رہیں۔گورنر نے کہا کہ صحت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی شہری کو کسی تفریق کے بغیر علاج معالجے کی بہترین سہولیات حاصل ہوں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف ممالک میں پائی جانے والی بیماریاں و وبائی امراض بہت حد تک مماثلت رکھتی ہیں تاہم مقامی موسمی اثرات،عوام کے رہن سہن، خوراک اور حفظان صحت کے مسائل بھی بیماریوں پر اثر انداز ہوتے ہیں لہذا ماہرین کو اپنی تحقیق میں ان پہلوؤں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کیئر میں ایمبولنس اور ہاسپٹل سٹاف کی ٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ روڈ ایکسیڈنٹ اور دیگر حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے پہلے چند منٹ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ حادثہ کے بعد زندگی بچانے کیلئے پہلا گھنٹہ ʼ گولڈن آورʼ ہے۔ اس میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے تک مناسب طبی امداد مل جائے تو اموات کی تعداد میں بڑی کمی آسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کارڈیک فرسٹ ریسپانس، بیسک لائف سپورٹ، ایڈوانس لائف سپورٹ جیسے زندگی بچانے والے کورسز کے ذریعے ایمبولنس سٹاف اور ہیلتھ ورکرز کو تربیت فراہم کررہی ہے۔ میں یونیورسٹی کے اس وژن کی بھرپور تائیدکرتا ہوں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز طبی عملے کی تربیت کے حوالے سے سینٹر آف ایکسیلنس کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔ وہ گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور نیشنل ایمبولنس سروس کالج ڈبلن آئرلینڈ کے مابین توسیع معاہدہ کی دستاویز پر دستخط کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
پتوکی امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز اور ڈاکٹر وقاص اے خان نے پرل کانٹیٹل ہوٹل میں منعقدہ سنٹرل پنجاب ری...
کراچیمصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔...
کراچیابھی تو میں جوان ہُوں!!89 برس کے سدا بہار اداکار دھرمیندر کی خُوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وجہ ہے...
ٹوبہ ٹیک سنگھ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی...
اسلام آبادسڑک بلاک کرنے اور پولیس پر پتھرا ؤکے الزام میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت 5...
خیرپوردریائے سندھ سے متنازع کینالز نکالنے کے خلاف خیرپورمیں ببرلو بائی پاس پر وکلاء کا احتجاجی دھرنا جاری،...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اورغریب طبقے کے حقوق کیلئے آواز...
ماسکو روس کے صدر ویلا دیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔...