لاہور (نیوزرپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جی پی او سیالکوٹ میں کارروائی کرکے نیو یارک سے بھیجاگیا منشیات کا پارسل قبضے میں لے لیا۔اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاون کیا گیا۔ اس دوران جی پی او سیالکوٹ میں نیو یارک سے آئے پارسل سے 160 گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ایک اور کارروائی کے نتیجے میں اسلام آباد ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہری سے 5 کلو جبکہ خاتون سے 4 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔ اسی طرح اے این ایف کی طرف سے پشاور میں ہشتنگری چوک پر چارسدہ کے رہائشی ملزم سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔دوسری طرف کوئٹہ چلتن مارکیٹ میں نجی کوریئر آفس میں بک کئے گئے پارسل سے بھی منشیات برآمد کی گئیں۔ تحقیقات کے بعد حکام نے کوئٹہ کلب روڈ سے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پتوکی امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز اور ڈاکٹر وقاص اے خان نے پرل کانٹیٹل ہوٹل میں منعقدہ سنٹرل پنجاب ری...
کراچیمصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔...
کراچیابھی تو میں جوان ہُوں!!89 برس کے سدا بہار اداکار دھرمیندر کی خُوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وجہ ہے...
ٹوبہ ٹیک سنگھ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی...
اسلام آبادسڑک بلاک کرنے اور پولیس پر پتھرا ؤکے الزام میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت 5...
خیرپوردریائے سندھ سے متنازع کینالز نکالنے کے خلاف خیرپورمیں ببرلو بائی پاس پر وکلاء کا احتجاجی دھرنا جاری،...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اورغریب طبقے کے حقوق کیلئے آواز...
ماسکو روس کے صدر ویلا دیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔...