کوئٹہ (اے پی پی)وکلاء کنونشن نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرنے پر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ 2 مئی منگل کو اس قانون کے خلاف جاری اپنا حکم امتناعی ختم کرے، حکم امتناعی ختم نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیاجائے گا ،اہم سیاسی وآئینی معاملات میں متنازع بینچ بنا کر سپریم کورٹ کی ساکھ کو متاثر کیاگیا ، سپریم کورٹ سیاسی وآئینی مقدمات سے دور رہنے کی کوشش کرے اور اگر ضروری ہو تو غیرمتنازع بینچ بنا کر ایسے معاملات کی سماعت کی جائے، اعلامیہ میں ججز اور انکی کی فیملیز کی آڈیوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے حکومت انکوائری کرائے، سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی کیساتھ کھڑی ہے۔ ہفتہ کو بلوچستان ہائی کورٹ، کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کے زیر اہتمام صدرپاکستان بار کونسل کی زیر صدارت وکلاء کنونشن منعقد ہوا جس میں پاکستان بار ، تمام صوبائی بار کونسلز کے سربراہان ، بارایسوسی ایشنزسمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد اعلا میہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وکلاءبر ادری سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرنے پر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہے ،وکلاءبرادری یہ بل منظور کرنے پر پارلیمنٹ کی حمایت کرتے ہوئے اس کیساتھ کھڑی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ سیاسی وآئینی مقدمات سے دور رہنے کی کوشش کرے ،ضروری ہو تو غیرمتنازعہ بینچ بنا کر ایسے معاملات کی سماعت کی جائے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرالتواریفرنسز پر فی الفور کارروائی کرتے ہوئے فیصلے کئے جائیں، ججوں کی تعیناتی کے معاملے میں سنیارٹی کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے، ججوں کی شفاف تعیناتیوں کے لئے بار اور دیگر ججوں کی مشاورت سے رولز بنائے جائیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان ملکی مفاد میں اپنے اختلافات ختم کریں ، جج متحد ہوکر ادارے کو مضبوط کریں کیونکہ ججوں کی تقسیم سے ادارے کی ساکھ متاثر ہورہی ہے جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ اعلامیہ میں ججز اور انکی فیمیلزسے متعلق آڈیوز پر تشویش کا اظہار رکرتے ہوئے حکومت سے انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر خزانہ مزمل اسلم کی بانی...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لھذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون 2026 کو ہو گی ۔یومِ...
مردان، اسلام آباد مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹ شہید اور دو...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
لاہور قائمہ کمیٹی قانون سازی ، پنجاب میں گورننس، نظام کی بہتری کیلئے بڑے اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ۔ پنجاب...
اسلام آباددنیا بھر سے پیغامات میں امریکہ ایران کے مابین جنگ میں پاکستان کا ذکر کامیاب ثالثی کی اہمیت کے...