اسلام آباد(صباح نیوز) سندھ بار کونسل نے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی۔ سندھ بار کونسل نے الزام عائد کیا کہ سید مظاہر علی اکبر نقوی کے افعال نے نہ صرف سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا بلکہ اس ساکھ کو بھی ٹھیس پہنچائی۔ شکایت گزار کا خیال تھا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی مبینہ خلاف ورزی جج کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کافی ہے۔ سپریم کورٹ کے مذکورہ جج کے خلاف گزشتہ چند ماہ کے دوران تقریبا نصف درجن شکایات دائر کی جاچکی ہیں۔ سندھ اور خیبرپختونخوا بار کونسلز کے علاوہ پاکستان بار کونسل، لاہور سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹیوسٹ میاں داد ، وکلا فورم مسلم لیگ(ن)اور ایک شہری غلام مرتضی خان نے بھی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف مس کنڈکٹ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایات درج کرائی تھیں۔
لاہور پاکستان کی جانب سے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے...
لاہوروزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے واضح کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب اپنے آئینی حق سے کسی...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...