کراچی(عبدلماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر)) مہنگائی نے جہاں عام لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہاں شائقین کرکٹ بھی انٹر نیشنل میچوں میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔رمضان اور عید کے بعد عام لوگ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے رمضان اور عید کی وجہ سے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔اس لئے وہ گراونڈ میں آکر کرکٹ میچ دیکھنا نہیں چاہتے البتہ اب بھی فری ٹکٹ مانگنے والوں کی کمی نہیں ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین ون ڈے میچو ں کے مقابلے میں ٹی ٹوئینٹی دیکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔و ن ڈے میچ آٹھ گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے جبکہ ٹی ٹوئینٹی چار گھنٹے میں مکمل ہوتاہے۔گرم موسم بھی شائقین کی عدم دلچسپی کی وجوہات میں سے ایک ہے۔پی سی بی نے چند دن قبل نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تین ون ڈے میچوں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آخری تین میچز میں شائقین کی عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ون ڈے سیریز کے آخری تینوں میچز کراچی میں شیڈول ہیں اور تاحال کسی ایک میچ کے بھی کسی ایک کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت نہ ہوسکے۔ٹکٹس فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر تمام انکلوژر کے تمام ٹکٹس تاحال فروخت کیلئے دستیاب ہیں، کم سے کم 250 روپے والے ٹکٹس بھی تاحال فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔کراچی میں شیڈول تینوں میچز کے ٹکٹس کی قیمت ڈھائی سو، پانچ سو، ساڑھے سات سو اور ایک ہزار روپے ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں آخری تین میچز بدھ،جمعے اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ شروع ہونے میں ابھی وقت ہے جب میچ کا وقت قریب آگئے گا ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آجائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں نو صف اول کے کھلاڑیوں کو نہ ہونا بھی ایک وجہ ہے۔ حیران کن طور پر مہنگائی کا اثر لاہور اور پنڈی کے میچوں پر نہیں پڑا۔ لاہور کے ٹی ٹوئینٹی رمضان کے آخری عشرے میں تھے۔ پنڈی کا ایک ٹی ٹوئینٹی رمضان میں اور ایک عید کی چھٹیوں میں ہوا۔ پہلے ون ڈے میں ہاؤس فل تھا جبکہ ہفتے کو پنڈی میں ویک اینڈ کے باوجود اسٹیڈیم میں نشتیں خالی تھیں۔پہلا ون ڈے ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے تھا۔کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے شام کے اوقات میں نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوتا ہے عام لوگ پریشان ہیں کہ ٹکٹ خریدنے کے باوجود انہیں گراونڈ تک آنے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں، جنوری میں نیوزی لینڈ کے میچوں میں تماشائیوں کو ٹریفک جام کی وجہ سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں شدید مشکل پیش آئی تھی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر خزانہ مزمل اسلم کی بانی...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لھذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون 2026 کو ہو گی ۔یومِ...
مردان، اسلام آباد مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹ شہید اور دو...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
لاہور قائمہ کمیٹی قانون سازی ، پنجاب میں گورننس، نظام کی بہتری کیلئے بڑے اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ۔ پنجاب...
اسلام آباددنیا بھر سے پیغامات میں امریکہ ایران کے مابین جنگ میں پاکستان کا ذکر کامیاب ثالثی کی اہمیت کے...