لاہور، اسلام آباد(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے،این این آئی، اے پی پی )وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔ بجلی کی ترسیل کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی رائو محمد اجمل اور عرفان ڈوگر نے بھی الگ الگ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں حلقہ سے متعلقہ معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور پاکستان کی جانب سے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے...
لاہوروزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے واضح کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب اپنے آئینی حق سے کسی...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...