اسلام آباد ہائیکورٹ ، عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس کی کارروائی پر حکم امتناع جاری

30 اپریل ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیاہے ،چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت سے جاری سماعت کے تحریری حکم نامہ میں عدالت کاکہناہے کہ عمران خان نے خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات منظوری چیلنج کی تھی،عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے11 مئی تک جواب طلب کیاجاتاہے اورآئندہ سماعت تک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں کارروئی پر حکم امتناع رہے گا۔