لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظمشہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بہت جلد ریلیف کی خوشخبری دیں گے جن سے ان کی مشکلات کم ہوں گی۔وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس انکی رہائش گاہ ماڈل ٹائون میں ہوا جس میں سینئر لیگی قیادت، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی شریک ہوئے جبکہ پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات، آئی ایم ایف سے پاکستان کو ملنے والی ممکنہ امداد کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کی ممکنہ تاریخ اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس تقریباً 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔پی ٹی آئی قیادت سے منگل کے روز دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کا فیصلہ آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کے بعد ہی ہو گا، اعلی عدالتی شخصیت کے عہدے پر برقرار رہنے تک ن لیگ سمیت کسی بھی اتحادی کو الیکشن منظور نہیں ہو گا۔۔
لاہور پاکستان کی جانب سے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے...
لاہوروزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے واضح کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب اپنے آئینی حق سے کسی...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی مخدوش...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...