کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کے رکن بریڈ شرمن نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان میں جمہوریت اور قانون کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق پاکستان میں انتخابات ہونے چاہئیں، عمران خان سے ’بات کرنا ہمارے لیے (امریکا) مشکل تھا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے آسان ہے،ہم جمہوریت ، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، آذادی اظہار رائے کے حامی ہیں۔بریڈ شیرمن نے امریکی ایوان میں جمعے کو اپنے خطاب میں کہا کہ ’امریکہ اپنے قلیل مدتی دوطرفہ خدشات کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے اپنے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔‘انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ ’میں پاکستان کے حالیہ واقعات پر بات کرنا چاہوں گا۔ ان واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے کچھ لوگ کہیں گے کہ امریکہ کو ایسے سیاسی رہنما کی سپورٹ کرنی چاہیے جو امریکہ کا زیادہ حامی ہو۔ اس سے ہمارے لیے اس یا اُس دوطرفہ مسئلے سے نمٹنا آسان ہو گا۔‘’مگر میں یہ کہوں گا اور میرے خیال میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اس بات سے اتفاق کرے گا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا عزم ہمارے لیے سب سے پہلے ہے۔‘ بریڈ شرمن نے کہا کہ ’عمران خان سے بات کرنا ہمارے لیے مشکل تھا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے آسان ہے۔ لیکن سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے۔‘انہوں نے پاکستان میں صوبائی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور ہدایات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سپریم کورٹ آف پاکستان فیصلہ دے چکی ہے کہ پنجاب اور بعد ازاں دوسرے صوبے میں صوبائی انتخابات ہونے چاہئیں۔ یہ قانون کی حکمرانی ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اس کا ابتدائی فیصلہ حتمی اور ناقابل اپیل ہے اور سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ان صوبائی انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری فنڈز جاری کیے جائیں۔امریکہ کسی پالیسی یا ایسی حکومت کے ساتھ نہیں ہے جو اسکے ساتھ متفق ہو۔ امریکہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا حامی ہے اور ہم انسانی حقوق، اظہار رائے کی آزادی اور اپنی رائے کے اظہار کے حق کا بھی حامی ہے۔‘ امریکی ایوان نمائندگان کے رکن بریڈ شرمن کا کہنا ہے کہ ’یقیناً مجھے کچھ خوفناک گمشدگیوں، کچھ انسانی حقوق کی پامالیوں، تشدد کے کچھ ٹھوس ثبوتوں کے بارے میں تشویش رہی ہے۔ لہٰذا ہمیں پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت درکار ہے۔ ہمیں قانون کی حکمرانی چاہیے۔‘ ’امریکہ اپنے قلیل مدتی دوطرفہ خدشات کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے اپنے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔‘انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں پاکستان میں متوقع عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں اکتوبر میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔‘ بریڈ شرمن نے کہا کہ ’پاکستان کے لیے اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے کہ انتخابات بروقت، شفاف اور منصفانہ ہوں، اور جو بھی انتخابات جیتے اسے حکومت کرنے کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر خزانہ مزمل اسلم کی بانی...
اسلام آباد محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لھذا یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون 2026 کو ہو گی ۔یومِ...
مردان، اسلام آباد مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹ شہید اور دو...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
کراچی امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم...
اسلام آباد پاکستان ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس کی صدارت سنبھالے گا اور 2027...
لاہور قائمہ کمیٹی قانون سازی ، پنجاب میں گورننس، نظام کی بہتری کیلئے بڑے اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ۔ پنجاب...
اسلام آباددنیا بھر سے پیغامات میں امریکہ ایران کے مابین جنگ میں پاکستان کا ذکر کامیاب ثالثی کی اہمیت کے...