لاہور ( این این آئی ) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)کی جانب سے خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا جن سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشتگرد راجن پور میں کومبنگ آپریشن کے دوران مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں عرفان اللہ اور الیاس شامل ہیں ۔ آپریشن کے دوران آپریشن کے دوران3دہشتگرد پکڑے گئے۔جن میں حارث، سیف اور ابرار شامل ہیں ۔حکام کے مطابق پکڑے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دہشتگردوں سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹراور بارودی مواد برآمد کیا گیا ۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کونامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
لاہور صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ...
لاہور پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے بڑے پیمانے پر نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کا...
لاہور وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،...
کراچی فلپائن میں 7.8شدت کا طاقتور زلزلہ، 32 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ منڈاناؤ کے قریب زلزلے نے تباہی...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو جدید تربیت اور ہنر...
کراچی اسد ابن حسن) ملک بھر کے تمام شہروں میں ایف آئی اے میں بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کے فزیکل ٹیسٹ جو 5جون...
لاہور بھارت کے شہر کولکتہ کی گلیوں میں زندگی گزارنے والا ایک بے گھر کتا ’’الوکا‘‘ 2,300 میل طویل بین الاقوامی...
جدہ اسلامی ممالک میں ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ ترقی سعودی عرب نے کی ہے، اور اس کی مزید ترقی کیلئے او آئی سی...