کراچی (اے پی پی) پاک فضائیہ نے اپریل کے وسط سے مسلح تصادم کی وجہ سے تباہ حالی کے شکار سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کا تیسرا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ سوڈان سے مزید 96 پاکستانیوں کو لے کر واپس کراچی پہنچ گیا ہے جس سے تنازعہ زدہ علاقے سے ایئرلفٹ کیے جانے والے ہم وطنوں کی تعداد 355 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ہدایت پر پی اے ایف کا ٹرانسپورٹ جہازوں کا بیڑہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو فوری طور پر بحفاظت پہنچانے کے عزم سے لبریز انخلا کے مشنوں کو کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کے کامیاب مشنوں کو حکومت اور عوام نے بےحد سراہا ہے۔
لاہور صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ...
لاہور پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے بڑے پیمانے پر نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کا...
لاہور وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،...
کراچی فلپائن میں 7.8شدت کا طاقتور زلزلہ، 32 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ منڈاناؤ کے قریب زلزلے نے تباہی...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو جدید تربیت اور ہنر...
کراچی اسد ابن حسن) ملک بھر کے تمام شہروں میں ایف آئی اے میں بھرتی ہونے کے خواہشمند افراد کے فزیکل ٹیسٹ جو 5جون...
لاہور بھارت کے شہر کولکتہ کی گلیوں میں زندگی گزارنے والا ایک بے گھر کتا ’’الوکا‘‘ 2,300 میل طویل بین الاقوامی...
جدہ اسلامی ممالک میں ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ ترقی سعودی عرب نے کی ہے، اور اس کی مزید ترقی کیلئے او آئی سی...