ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

15 مئی ، 2023

لاہور(خبرنگار) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس نے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ۔پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بیروزگار نوجوان 7 مختلف شعبوں میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ تعلیمی قابلیت ماسٹرز ہے۔