9 مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل کیسے کیا گیا؟

19 مئی ، 2023

اسلام آباد (فخر درانی ) 9مئی ۔۔۔کی منصوبہ بندی کیسے کی گئی اور ان پر عملدرآمد کیسے ہوا اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔جن میں وائس نوٹس ، وائس کٹس اور ڈیجٹیل مراسلت و غیرہ شامل بتائے جاتے ہیں ۔کس طرح پی ٹی آئی کی قیادت نے فوجی تنصیبات ، خصوصا ًجی ایچ کیو ، جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی اس بات کا دعوی ٰپی ٹی آئی کے ایک سابق رہنما فیصل واوڈ ا نے اپنے ایک ٹیلی فون پر خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ وہ پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جی ایچ کیو اور دیگر حساس فوجی تنصیبات کے علاوہ شر پسندوں نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ ہدایات تحریک انصاف کی دوسرے درجے کی قیادت جاری کررہی تھی ۔تحریک انصاف کے کارکنوں کو ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت مشغل کیا گیا ۔ ان کے کام کرنے کا طریقہ سمجھناہوگا۔ کس طرح سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی پروپیگنڈا مہم شروع کرتے ہیں ۔ان میں کسی بھی تنازع پر منظر تخلیق کرنے کی صلاحیت ہے ۔پھر قیادت کی جانب سے کارکنوں کی سطح تک ہدایات جاری کی جاتی ہیں ۔ مثال کے طور پر پارٹی قیادت کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اسے شاہ محمود قریشی یا اسد عمر کے ذریعہ کارکنوں تک پہنچایا جاتا ہے ۔منظر نامہ ارسلان کو بھیجا جاتا ہے پھر سو شل میڈیا کے ذریعہ اسے عام کردیا جاتا ہے ۔ فیصل واوڈانے مزید دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا ایک اہم کلیدی رہنما9مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہے ۔عمران خان کی حکومت میں شامل دو سابق وزراء پارٹی میں ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے حلقے میں خصوصی اہمیت کے حامل جس شخصیت کا ذکر بد ھ کی پر یس کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کیا وہ سابق ڈائر یکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید ہیں ۔9مئی کے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث بتایا ۔جب فیض حمید کے بھائی نے رابطہ کیا گیا آیا سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیصل واوڈ اکے الزامات پر کوئی تبصرہ کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں جنرل فیض حمید سے دریافت کرنے کے بعد آگاہ کریں گے۔لیکن اس کے بعد نجف حمید نے ان کی کال نہیں سنی ۔