پشاور (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو اور دس مئی کے واقعات کے شرپسندوں اور مسلح جتھوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی،اگر یہ سمجھتے ہیں سیاسی احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر وہ جرم سے بری الذمہ ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ریڈیو پاکستان پشاور کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی و صوبائی وزرائ، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات، ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2014ء میں جس طرح ان لوگوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا، اسی طرح مکمل منصوبہ بندی سے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کیا، 9 مئی کو گارڈز اور عملے نے شرپسندوں کو روکنے کی پوری کوشش کی تاہم 10 مئی کو یہ شرپسند اور مسلح جتھے مکمل منصوبہ بندی سے دوبارہ ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ آور ہوئے، ان کے پاس ڈنڈے اور پٹرول تھا، ضلعی انتظامیہ اور ریڈیو پاکستان کے عملے نے عمارت کو بچانے کی بہت کوشش کی، اس دوران عملے کے متعدد افراد بھی شدید زخمی ہوئے،واقعہ کی ایف آئی آر بھی اسی روز درج کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ عمارت بھی دوبارہ بن جائے گی اور ٹرانسمیٹرز بھی لگ جائیں گے تاہم ہمارے تاریخی آرکائیو کو جلایا گیا جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کے بعد ہم نے آرکائیو کو ڈیجیٹل کر دیا تھا، یہی پراسیس ریڈیو پاکستان میں بھی جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مجرموں اور مسلح جتھوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی احتجاج کا لبادہ اوڑھ کر وہ اس جرم سے بری الذمہ ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں، 9 مئی دوبارہ نہیں دوہرائی جا سکتی، مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ برصغیر میں ریڈیو کا سفر 1927ئ میں شروع ہوا، 1935ء میں خیبر پختونخوا میں ریڈیو کا پہلا ٹرانسمیٹر لگایا گیا، 1947ء میں اسی ریڈیو نے پاکستان کے وجود کا اعلان کیا۔ ریڈیو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت افغان وار میں بھی اپنی خدمات انجام دیں، ریڈیو پاکستان اس وقت 23 مقامی اور 11 عالمی زبانوں میں اپنی نشریات پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس تاریخی ورثے کو صرف چھ گھنٹے میں جلا کر ختم کر دیا گیا، ہمارے ٹرانسمیٹرز جلائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو چاغی کی یادگار کو جلایا گیا، اس سے اگلے روز 10 مئی کو مکمل منصوبہ بندی سے یہ لوگ یہاں آئے اور عمارت کو آگ لگائی اور لوٹ مار کی، ہمارے عملہ کو زخمی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے ضلعی انتظامیہ، پاک فوج کے ساتھ مل کر 26 گھنٹے میں اپنی نشریات کو بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت نے ہر سطح پر جس طرح ریڈیو پاکستان کا ساتھ دیا، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پشاور خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے انصاف کے شعبے میں...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب...
لاہور پنجاب میں کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا،پنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا اضافی چاول...
لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں خدیجہ شاہ نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،...
لاہور سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا ریپ کے الزامات سے بری ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دانشکا گونا...
لاہور چین کے شہر ہانگژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا چوتھا میچ روایتی...
اسلام آبادبجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...