9مئی کو فوجی تنصیبات نہیں ہمارے دلو ں پر حملہ کیا گیا، عبد اللہ گل

26 مئی ، 2023

لاہور ( این این آئی)چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبد اللہ حمید گل نے کہاہے کہ9مئی کو فوجی تنصیبات نہیں ہمارے دلو ں پر حملہ کیا گیا ،سپریم کورٹ کو 9مئی کے حملو ں پر سو مٹو ایکشن لینا چاہیے تھا تاکہ حملہ کرنے والے کٹہرے میں آ تے،ملک د شمن طا قتیں 9مئی کے واقعہ پر بغلیں بجا رہی ہیں حملہ کرنیوالو ں کو ہر صور ت نشان عبر ت بنایاجائے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں کے دورہ لاہور پر صحا فیو ں اور پار ٹی کارکنوں سے غیررسمی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ پاک فوج کی طرف سے 9مئی کے واقعہ پر جس طرح صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا گیا وہ قا بل داد ہے کہ پاک فوج نے اپنے ہی ملک کے لو گوں پر گو لی نہ چلا کر ملک میں خانہ جنگی کرانے کے خواہش مندوں کے عزائم خاک میں ملائے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم امید کررہے تھے کہ سپر یم کورٹ اتنے بڑے سا نحے پر سو مٹو ایکشن لے کر حملہ کرنے والو ں کے خلاف بڑا فیصلہ کر تی مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سپر یم کورٹ نے قوم کو ما یو س کیا ہے۔ اگر سپر یم کورٹ سیا سی مسئلہ پر رات 12بجے کھل سکتی ہے تو سا نحہ 9مئی پر کیو ں سپر یم کور ٹ کہیں نظر نہیں آئی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت وقت سیا سی رواردی سے بالا تاک ہو کر 9مئی کے حملو ں میں ملو ث لو گو ں کو نشا ن عبر ت بنائے تا کہ آئندہ ملک میں کسی کو اس طرح کی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔