نیویارک(مانیٹرنگ نیوز) امریکی نائب وزیر دفاع برائے سٹریٹیجی مارا کارلن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں حکومت بدلنے کیلئے کسی ملک میں جنگ نہیں چھیڑ ے گالیکن اس خطے میں موجود رہے گا۔امریکا کی نائب وزیردفاع برائے سٹریٹیجی، پلان اور کیپیبلٹی مارا کارلن نے حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نئی قومی دفاعی پالیسی کے تحت فوجی کارروائیوں کے ذریعے حکومتوں کو تبدیل کرنے کے بجائے ریاستوں کے ساتھ اتحاد اور شراکت داری کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے۔امریکی عہدیدارمارا کارلن نے واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کے دوران واضح کیا کہ امریکا کی نئی قومی دفاعی حکمت عملی کے تحت علاقائی خطرات کو ختم کرنے کے لئے شراکت داری کے ساتھ باہمی تعاون پرغور کرے گا۔انہوں نے مزید دوسرے پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کے مقاصد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ اس خطے سے لاکھوں امریکی فوجیوں کو نکالنا ہے اس لئے اس حکمت عملی کو ’پیراڈائم شفٹ‘ یعنی بنیادی تبدیلی قراردیا ہے۔امریکی نائب وزیر دفاع نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے عزائم میں کوئی کمی آئی ہے امریکہ اس خطے میں موجود رہے گا یہ ہماری حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے، یہاں سے ہمارے قومی سلامتی کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
پشاور خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے انصاف کے شعبے میں...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب...
لاہور پنجاب میں کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا،پنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا اضافی چاول...
لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں خدیجہ شاہ نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،...
لاہور سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا ریپ کے الزامات سے بری ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دانشکا گونا...
لاہور چین کے شہر ہانگژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا چوتھا میچ روایتی...
اسلام آبادبجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...