مراد سعید، اعظم سواتی کے گھروں پر چھاپوں کیخلاف پشاور ہا ئیکورٹ میں رٹ

26 مئی ، 2023

پشاور(نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور سینٹر اعظم سواتی نے کے گھروں پر چھاپوں اور ایف آئی آر سمیت دیگر معلومات فراہم نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، انصاف لائرفورم کے صوبائی کوارڈینیٹر قاضی محمد انور ایڈوکیٹ کی وساطت سےدائر رٹ پٹیشن میں چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا،ائی جی پولیس، ہوم سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے اور یہ استدعا کی گئی ہے کہ چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری، ا ٓئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ بغیر وارنٹ کے ان کے گھروں پر چھاپے نہ مار یں ۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا پی ٹی آ ئی کےسینٹر اعظم سواتی اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھروں پر پولیس چھاپے مار کر انہیں حراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے ، درخواست گزاروں نے ہ حکام سے استدعا کی کہ انہیں وہ ایف ائی ٓار اور احکامات کی کاپی فراہم کریں جس کی بنیاد پر وہ چھاپے مار رہے ہیں تاکہ وہ اپنے لئے قانونی طریقہ کار اپنا سکیں مگر ابھی تک انہیں کوئی ایف آئی آر یا اسی نوعیت کے دیگر حکم نامہ حوالے نہیں کیا جارہا،اگر ان کے خلاف کسی قسم کی ایف آئی آر درج ہے تو وہ عدالت کو فراہم کی جائے، عدالت اس کا ریکارڈ منگوائے تاکہ درخواست گزاروں کو پتہ چل سکے کہ ان کے خلاف کونسے مقدمات درج ہیں۔