لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑتا فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہیں ،سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ،جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جوپہلی بارپارٹی چھوڑ رہاہو ،جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا وہاں وہاں یہ جائیں گے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جب جج یہ کہتے ہیں آ پ کو پریس کانفرنس کے بغیر نہیں چھوڑیں گے اورٹوئٹ ڈیلیٹ کریں دنیا کو سمجھ آجاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیاہورہاہے ،چیف جسٹس صاحب نے کہا ہے و ہ اللہ کی رضا کے لئے کام کررہے ہیں، اللہ کی رضامخلوق خداکی دادرسی میں بھی ہے ،جشن منانے والے سن لیں ایک ماہ میں ان پر بھی وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں ،لوگوں کوصرف کیمروں کے آگے سے گزارا جارہا ہے، لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے۔انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیرا ئوکیا ۔میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے۔
پشاور خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے انصاف کے شعبے میں...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عید میلادالنبی ۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب...
لاہور پنجاب میں کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا،پنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا اضافی چاول...
لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں خدیجہ شاہ نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،...
لاہور سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا ریپ کے الزامات سے بری ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دانشکا گونا...
لاہور چین کے شہر ہانگژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا چوتھا میچ روایتی...
اسلام آبادبجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...