فوجی تنصیبات اور شہدایاد گار وں پر حملے قابل مذمت،پاک فوج کی قربانیاں ہمارا سرامیہ افتخار ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

26 مئی ، 2023

مظفرآباد(این این آئی)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ پاک فوج کے شہدا کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ 9مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر کیے گئے۔ حملوں پر کشمیری قوم کوتشویش ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے یوم تکریم شہدائے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہاکہ پاک فوج کے شہدا کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں ۔ چوہدری انوار الحق نے کہاکہ 9مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ حدیث مبارک میں ہے کہ اسلامی سرحد کی ایک روزہ نگہبانی دنیافانی اور ا س کی ساری اشیا سے افضل ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 9مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر کیے گئے حملوں پر کشمیری قوم کوتشویش ہے ۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں توہم چین کی نیند سوتے ہیں ۔ آزادکشمیر کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں کسی شہید کی قبر پر پاکستانی پرچم نہ لہرارہا ہو۔ مضبوط افواج ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں۔