میر پور پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈکیتی، منشیات کے ملزمان گرفتار

26 مئی ، 2023

میرپور(جنگ نیوز) میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،چوری اور ڈکیتی کے15 ملزمان اور16مجرمان اشتہاری گرفتار ڈیڑھ کڑور سے زائدمالیت کے طلائی زیورات، نقدی،04موٹر سائیکل، 01 کار، 5کلو ہیروئن،20کلو چرس،309بوتل شراب برآمد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع میرپور میں گزشتہ عرصہ میں ہونے والی وارداتوں میں سے چوری کی 11وارداتوں سمیت سیکٹرBتھری میں بیوٹی پارلر پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر لیا گیا ہے۔ ان وارداتوں میں ملوث 05مختلف گروہ جو 15 ملزمان پر مشتمل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں 05خواتین بھی شامل ہیں۔