امریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،پائلٹ ہلاک

26 مئی ، 2023

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز میں ایک انجن والا چھوٹاطیارہ ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ائرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طیارے نے قریب میں ہی قائم ایر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔