بھمبر ، قتل کے مجرم کو عمر قید ، 10لاکھ جرمانہ

26 مئی ، 2023

: بھمبر(نمائندہ جنگ)ضلعی فوجداری عدالت بھمبر نے جو کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ محمد اکرام اور ضلع قاضی محمد اویس پر مشتمل تھی نے تھانہ سٹی بھمبر کے مقدمہ قتل سرکار بنام محمد اشرف میں جرم ثابت ہونے پر محمد اشرف کو عمر قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، مجرم نے اپنے حقیقی چچا کو معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔