میرپور:قبضوں،الاٹمنٹوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع

26 مئی ، 2023

میرپور(جنگ نیوز) ادارہ ترقیات کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں مفاد عامہ کے لیے مختص اراضی پر ناجائز قبضوں اور الاٹمنٹوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ادارہ ترقیات میرپور نے ناجائز قابضین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سرکاری اداروں نے بھی بجلی اور پانی کی فراہمی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ناجائز قابضین اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف احتساب بیورو میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادارہ ترقیات میرپورنے مفاد عامہ کے رقبہ جات پر ناجائز تعمیرات کرنے والوں، ان کے سہولت کاروں اور پلاٹ مارک / الاٹ کرنے والوں کے خلاف ریفرنس احتساب بیورو کو ارسال کرنی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔