عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو جرم کی سزا ضرور ملے گی، اشتیاق کاظمی

26 مئی ، 2023

میرپور (جنگ نیوز) مسلم لیگ ن آزادکشمیر سپین کے رہنمائوں اشتیاق کاظمی، راجہ گلفراز، راجہ ناظر، سردار اکرم، یورپ کے رہنما راجہ افتخار نے یوم تکریم شہداء کے موقع پر کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں، 9مئی کو جو کچھ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو اس جرم کی سزا ضرور ملے گی۔ انہیں عبرت کا نشان بنایا جانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان جیسے دوسری آئندہ ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکیں۔