اوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں یومیہ ساڑھے 11لاکھ بیرل کمی کا اعلان

26 مئی ، 2023

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک نے مارکیٹ کے استحکام کیلئے رضاکارانہ بنیادوں پر تیل کی پیداوار میں یومیہ ساڑھے 11لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور روس سمیت وزارتی پینل کی ورچوئل ملاقات کے بعد گروپ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پہلے سے طے شدہ 20لاکھ بیرل کٹوتیوں پر قائم رہے گا۔گزشتہ سال اکتوبر میں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی زیر قیادت اتحادیوں نے نومبر سے سال کے آخر تک 20لاکھ بیرل پیداوار کی کٹوتیوں پر اتفاق کیا تھا۔