پشاور(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ9مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں لہٰذا انہیں سزا ضرور ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ کیا جہاں ڈی جی ریڈیو پاکستان نے انہیں 9مئی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نےکہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور کی اسی عمارت سے14اگست 1947کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اور مملکت خداداد کی آزادی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9اور 10مئی کو دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا، تاریخی اور قومی ورثے کو جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے؟ چاغی کی یادگار کو بھی راکھ بنا دیا گیا، قومیں اپنی تاریخی ورثےاور شناخت کی حفاظت کرتی ہیں لیکن یہاں جلا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 100 سال کے ریکارڈ اور تاریخی ورثے کو تباہ کردیاگیا، جنہوں نے یہ شرمناک کام کیا ہے ان میں اور دشمنوں میں کوئی فرق نہیں، 9مئی کے شرپسندوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، شر پسندوں کو قانون اور آئین کے مطابق ضرور سزا ملے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کی مرمت کا کام فوری شروع کرانے کی ہدایت کی اور ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا بھی اعلان کیا۔
لاہورلاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر بلال یاسین پر قاتلانہ...
لاہور قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 5جون کو...
لندن بورن متھ پائر میں سمندر سے نکالے جانے کے بعد 12سالہ لڑکی اور 17سالہ لڑکا ہلاک ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز کو...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ا قتدار اور کرسی کے حصول...
راولپنڈی لاہور میں 9 مئی کوجلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے رابطوں کی مزید...
لاہور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں اس میں سرگرم نہیں ہوں۔...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل...
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو...