سستے روسی تیل کے بعد ایران سے سستی گیس لینا چاہتے ہیں، مصدق ملک

26 مئی ، 2023

کراچی(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا، پاکستان تجارتی راہداری بن چکا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانے جارہا ہے، پاکستان روس اور سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، پاکستان راہداری ہے اور خود بہت اہم ہے، کوشش ہے وسط ایشیا ممالک سے دوستی مزید بڑھائیں، ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی ون کوریڈور بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، ہم پر روس سے تیل خریدنے پر کوئی دبا ؤنہیں، امریکا کا کہنا ہے روسی تیل خریداری پر اعتراض نہیں، کم قیمت روسی تیل سے عوام کو فائدہ ہوگا، خلیجی ریاست سے دو پیٹرول کے جہاز خریدنے کے لیے معاہدہ کریں گے جب کہ ایران سے گیس خریدناچاہتے ہیں لیکن پاکستان پر پابندی بھی نہیں چاہتے۔