عسکری ٹاور حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

26 مئی ، 2023

لاہور(پی پی آئی)9مئی کو عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں ہی عمر سرفراز چیمہ کی بیوی اور بیٹی نے ان سے ملاقات کی جسکی اجازت عدالت نے انہیں دی تھی۔ خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی۔