آئی جی پنجاب کو335پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی لسٹ فراہم کرنے کا آخری موقع

26 مئی ، 2023

لاہور( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق پنوں نےتحریک انصاف کی335رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کیلئے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو گرفتار کارکنوں کی فہرست فراہم کرنے کیلئے آخری مہلت دیدی ۔ عدالت نے 29مئی تک نظربندی کے تمام نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا گرفتار کارکنوں رہنماؤں کی لسٹ نہ دی تو کارروائی ہوگی ، کارکنوں اوررہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیوں فراہم نہیں کی جارہی ہیں؟آئندہ سماعت پر بہانہ کیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ،سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کردی۔