اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے درج مقدمات کا ریکارڈ جمع کرانے پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست نمٹا دی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ اسد قیصر پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں، جس پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کیخلاف درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں پیش کردیا، جس پر جسٹس ارباب طاہر نے درخواست نمٹادی۔ دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اسد قیصر کا پریس کانفرنس کرنے کا موڈ نہیں بنا؟، پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر عدالت کے کمرے میں قہقہے بکھر گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جن میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔
لاہورلاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر بلال یاسین پر قاتلانہ...
لاہور قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 5جون کو...
لندن بورن متھ پائر میں سمندر سے نکالے جانے کے بعد 12سالہ لڑکی اور 17سالہ لڑکا ہلاک ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز کو...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ا قتدار اور کرسی کے حصول...
راولپنڈی لاہور میں 9 مئی کوجلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے رابطوں کی مزید...
لاہور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جو فواد چوہدری کررہے ہیں میں اس میں سرگرم نہیں ہوں۔...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل...
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو...