اپنے لوگوں کو منانے ان کے گھر بھی جانا پڑا تو جائینگے،عون چوہدری

26 مئی ، 2023

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر جانا پڑا تو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اندر اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں، اگلے دو تین دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔ جہانگیر ترین، علیم خان اور پرانے دوستوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن ہمارے نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈالا گیا۔پی پی آئی کے مطابق عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عامر کیانی عمران خان کا 25 سال سے دوست تھا، ان سے بھی ہمارا عزت احترام والا رشتہ ہے، اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔