جس شخص میں تکبر آ جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،چوہدری شجاعت

26 مئی ، 2023

لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سب کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، جمہوریت کی صورت میں لوگوں کو ایک اچھا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود غرضی اور انا سب سے بری چیز ہوتی ہے، جس شخص میں تکبر آ جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، میں تکبر کی علامت ہے جو کسی شخص میں نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاک وطن کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔